سرینگر: محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق جنوبی کشمیر کے قاضی گڑھ علاقے میں 0.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ پہلگام میں منفی 5.8 ڈگری سیلسیس اور کوکر ناگ میں 1.1 ڈگری سیلسز درج کیا گیا۔ وہیں جنوبی کشمیر کے کپواڑہ میں منفی 2.2 ڈگری سیلسز درج کیا گیا۔ اسی طرح برامولالہ میں 0.9 اور بنڈی پورا میں منفی 2.6 ڈگری سیلسیس شبانا درج حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
جہاں محکمے کے مطابق، صوبے کشمیر میں جہاں سب سے سرد ترین رات ضلع برامولالہ کے گلمرگ میں محسوس کی گئی وہیں شوپیاں میں رات کا کم از کم درج حرارت منفی 3.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔صوبہ جموں کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے اوپر ہی رہا تاہم بڑھیروہ میں سب سے کم منفی 0.2 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا، جس جموں صوبے کی سب سے سرد ترین رات یہاں کے لوگوں نے محسوس کی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، سرمائی راجدھانی جموں میں کل رات کا کم از کم درجہ حرارت 6.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، کٹرا کا 6.5 ڈگری سیلسیس،کٹھوعہ کا 6.2 ڈگری سیلسیس، راجوری میں 5.3 اور ادم پور میں 3.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔