محکمہ بجلی کی طرف سے شیڈول منظر عام پر نہ لائے جانے کے باوجود اس علاقہ میں بجلی غائب رہتی ہے جس کی وجہ سے صارفین نے محکمہ پی ڈی ڈی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موہرا علاقہ میں متعلقہ محکمہ نے گزشتہ ایک ماہ سے بجلی کٹوتی کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو سخت مشکلات درپیش ہے۔
بجلی کی آنکھ مچولی سے ہر طبقہ پریشان انہوں نے کہا کہ بجلی کی آنکھ مچولی سے نہ صرف طلباء بلکہ عام لوگ بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ بلا رکاوٹ بجلی نہ ملنے کے نتیجے میں سرکاری دفاتر، بینکوں اور دیگر کاروباری اداروں کا کام کاج بھی متاثر ہوا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک مقامی باشندے عبد الرشید نے بتایا کہ ہمیں بجلی ملتی نہیں۔ بجلی کی آنکھ مچولی سے ہمارا سارا کام بند پڑا ہے۔ ہمارے یہاں بلا اطلاع بجلی کٹوتی کی جاتی ہے جبکہ آس پاس کے گاؤں میں بجلی رہتی ہے۔ ہم بھی چاہتے ہے شیڈول کے حساب سے بجلی دی جائے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک دیگر باشندہ عبدالعزیز نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سمجھ میں نہیں آتا ہے کہ اگر ہمارے پڑوس کے گاؤں میں بجلی رہتی ہے تو ہمارے علاقے میں کیوں نہیں رہتی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ متعلقہ محکمہ جان بوجھ کر ہمارے علاقے میں بجلی کاٹ دیتے ہیں۔
اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے اے ای ای فیاض احمد سے بات کی تو انکا کہنا تھا کہ ان کو شیڈول کے حساب سے بجلی مل جاتی ہے اور ہر علاقے میں شیڈول کے حساب سے ہی بجلی فراہم کرائی جاتی ہے۔ جب اوڑی پاور ہاؤس شروع ہوگا پھر یہ بجلی کٹوتی کا مسئلہ ختم ہوجائے گا۔