اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر ۔ جموں شاہراہ پر ٹریفک بحال - بیکن کی مشینری

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جواہر ٹنل اور اس کے اطراف میں اوسط درجے کی برفباری ہوئی ہے۔

سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک بحال
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک بحال

By

Published : Dec 29, 2020, 2:15 PM IST

برفباری کے باعث سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت میں خلل پڑا ہے۔

سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک بحال

اس دوران بیکن عملہ نے صبح سے ہی شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا ہے۔ جواہر ٹنل کے دونوں اطرف پہلی برفباری کی وجہ سے پھسلن ہو رہی ہے۔

رام بن، منکی موڑ، پنتھیال، شیر بی بی، سلاڑھ اور ناچلانہ سمیت کئی مقامات پر پتھروں کے گر آنے کی وجہ سے اتوار سے ہی ٹریفک کی نقل و حرکت کیلئے ٹنل کو بند کر دیا گیا تھا اور شاہراہ کے کئی مقامات پر ٹریفک کو روک دیا گیا تھا۔

تاہم موسم میں بہتری کے ساتھ ہی جواہر ٹنل پر تعینات بیکن کی مشینری نے جواہر ٹنل کے آر پار شاہراہ سے چار پانچ انچ برف کو صاف کر کے شاہراہ کے اس حصے کو قابل آمدورفت بنا کر مال بردار ٹریفک کو جموں سے سرینگر کی طرف چلنے کی اجازت دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details