اردو

urdu

ETV Bharat / state

آیوشمان بھارت کے تحت گولڈن کارڈ بنانے کا عمل جاری - ر آدھار کارڈ

ہیومنٹی چیرئٹیبل ٹرسٹ نے علاقہ کے غریب عوام کو حکومت کی طرف سے آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت گولڈن کارڈ بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

آیوشمان بھارت کے تحت گولڈن کارڈ بنانے کا عمل جاری
آیوشمان بھارت کے تحت گولڈن کارڈ بنانے کا عمل جاری

By

Published : Oct 6, 2020, 8:00 AM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں لوگوں کے گولڈن کارڈ بنائے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو بروقت اپنا علاج معالجہ کرنے کے لیے سرکار کی طرف سے امداد فراہم کی جا سکے ۔

ڈوڈہ کے بھلیسہ علاقہ میں بھی ایک رضاکار تنظیم ہیومنٹی چیرئٹیبل ٹرسٹ نے علاقہ کے غریب عوام کو حکومت کی طرف سے آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت گولڈن کارڈ بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے جس میں حکومت اُن لوگوں کو پانچ لاکھ تک کی امداد فراہم کرے گی۔

آیوشمان بھارت کے تحت گولڈن کارڈ بنانے کا عمل جاری

ٹرسٹ کے صدر ونے کمار نے بتایا کہ یہ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت صحت سے منسلک یہ گولڈن کارڈ ہر اُس شخص کے لیے بنائے جائیں گے جن کے پاس راشن کارڈ اور آدھار کارڈ موجود ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details