شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل سوپور میں بھی کل رات سے ہی بھاری برفباری ہوئی تھی جس سے پورے علاقے میں لوگوں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اسی کو دیکھ کر حال ہی میں میونسپل کونسل سوپور کے نو منتخب ایک رکن عرفان علی نے سوپور اور آس پاس کے علاقوں کا دورہ کر کے سڑکوں، گلی اور کوچوں سے برف ہٹانے کا کام صبح سے ہی شروع کیا تھا۔
انہوں نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'اگر کسی بھی جگہ موسم کے حوالے سے کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنا ہے تو براہ کرم میرے اور میری ٹیم کے ساتھ رابطہ کر کے خدمت کرنے کا موقع فراہم کریں۔'