ترال میں ستورہ نامی گاؤں کو سیکیورٹی فورسز نے محاصرے میں لے کر تلاشی کاراوئی شروع کر دی۔
اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد سیکورٹی فورسز اور ایس او جی ترال نے مشترکہ طور پر ستورہ نامی گاؤں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کر دی۔