انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر زون وجے کمار نے سرینگر کے مضافات پانتھہ چوک پولیس تھانے میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ افراد لشکر طیبہ تنظیم سے منسلک عسکریت پسندوں کے معاون تھے اور شاہراہ پر ہونے والے چار حملوں میں عسکریت پسندوں کی معاونت کی تھی۔
وجے کمار نے بتایا کہ اس حملے کے فوراً بعد پولیس نے تحقیقاتی کاروائی شروع کی تھی جس دوران چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور انہوں تین موٹر سائیکل اور تین نجی گاڑیوں کا استعمال کیا تھا جن کو پولیس نے ضبط کیا ہے۔
انکا کا کہنا تھا کہ سرینگر کے برزلہ علاقے میں مارے گئے عسکریت پسند سیف اللہ نے شاہراہ چار حملے کئے تھے جن میں ان چھ افراد نے انکی معاونت کی تھی۔