اردو

urdu

ETV Bharat / state

موسم میں بہتری، مغل روڈ یکطرفہ ٹریفک کے لیے بحال - ٹریفک کی آمد رفت

وادی کشمیر کو صوبہ جموں کے دیگر حصوں کے ساتھ جوڑنے والی تاریخی مغل روڈ کو منگل کے روز ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔مغل روڈ کو آج سے تین روز پہلے برفباری کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔

موسم میں بہتری، مغل روڈ ایک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال
موسم میں بہتری، مغل روڈ ایک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال

By

Published : Nov 17, 2020, 5:32 PM IST

ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ گذشتہ تین دنوں سے مسلسل بارشوں اور برفباری کی وجہ سے ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند رہا۔

موسم میں بہتری، مغل روڈ ایک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال

تاہم آج تین روز بعد سڑک پر سے برف ہٹانے کے بعد روڈ کو ایک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ہے۔سنیچر کی صبح مغل روڈ پر دبجن، پیر کی گلی، سکھ سرائی اور باقی مقامات پر بارشوں اور برفباری کے بعد مغل روڈ پر پیدا ہوئی پھسلن کی وجہ سے روڈ کو ٹریفک کی نقل و حرکت کیلئے بند کر دیا گیا تھا اور روڈ پر ٹریفک کو روک دیا گیا تھا۔

پیر کی دوپہر موسم میں بہتری کے ساتھ ہی مغل روڈ پر مشنری نے چار پانچ انچ برف کو صاف کرکے اس روڈ کو ٹریفک کی آمد رفت کے قابل بنایا اور منگل کے روز اس روڈ پر ایک طرفہ ٹریفک بحال کردیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details