لوگوں کو طبی نگہداشت کی سہولیات پہنچانے کے غرض سے آج 50آر آر نے ضلع پلوامہ کے نیوہ میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جہاں علاقے کے لوگوں کا طبی جانچ کیا گیا اور ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی۔
فوجی کی جانب سے مفت طبی کمپ کا انعقاد پروگرام کے دوران نہ صرف لوگوں کو مفت ادویات دی گئی بلکہ مختلف اقسام کے ٹیسٹس بھی مفت میں کئے گئے۔
کیمپ میں فوجی ڈاکٹروں کے علاوہ سول ڈاکٹروں کی سہولیات بھی میسر رکھی گئی تھی تاکہ عام لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کیمپ میں ڈاکٹروں نے بزرگوں، بچوں اور نوجوانوں کے علاوہ خواتین مریضوں کا بھی طبی معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کئے۔
فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ لوگ کووڈ کی وجہ سے اسپتالوں میں علاج کے لیے نہیں جا پا رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں پریشانی ہو رہی تھی اس لیے فوج نے لوگوں کو طبی سہولیات دینے کے غرض سے یہ کیمپ منعقد کیا تاکہ لوگوں کے مشاکلات کا ازالہ کیا جائے۔
مقامی لوگوں نے فوج کے ایسے اقدامات کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے ہمیں مفت ادویات کے علاوہ مفت ٹیسٹ بھی کئے ہیں جو ہمارے لیے بڑی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم کسی ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تو وہاں پہلے فیس ادا کرنی پڑتی ہے اور فوج نے یہاں بنا فیس کے ہمارا علاج کرایا جس کے ہم شکر گزار ہیں۔