اردو

urdu

ہسپتال کے کووڈ سنٹر میں تبدیل ہونے سے عوام کو شدید مشکلات

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کا ضلع سطح کا واحد سرکاری ہسپتال کووڈ مرکز میں تبدیل کئے جانے کے سبب عام مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

By

Published : Dec 29, 2020, 5:34 PM IST

Published : Dec 29, 2020, 5:34 PM IST

اسپتال کووڈ سنٹر میں تبدیل ہونے سے عوام کو شدید مشکلات
اسپتال کووڈ سنٹر میں تبدیل ہونے سے عوام کو شدید مشکلات

سِول سوسائٹی کے ممبران نے کئی بار اس معاملے کو انتظامیہ کی نوٹس میں بھی لایا تاہم آج تک کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آیا۔

اسپتال کووڈ سنٹر میں تبدیل ہونے سے عوام کو شدید مشکلات

حالانکہ اتنے بڑے ہسپتال میں اس وقت صرف 3 کووڈ مریض زیر علاج ہیں، جس کا خمیازہ 3 لاکھ کی آبادی کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔

کئی سول سوسائٹی ممبران نے بتایا کہ وہ بار بار انتظامیہ سے اپیل کر رہے ہیں مگر ان کی فریاد نہیں سنی جارہی ہے اور عوام مسلسل مشکلات سے دو چار ہے۔

اس حوالے سے گاندربل کے سی ایم او ڈاکٹر معراج الدین نے بتایا کہ جب تک ہمیں اعلی عہدیداروں سے اجازت نہیں ملے گی تب تک ہم اس معاملے میں کچھ نہیں کرسکتے، ہم بھی اپنی طرف سے کوشش کررہے ہیں کہ اس ہسپتال کو جلد از جلد عام مریضوں کے لیے کھول دیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details