اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ڈی ڈی سی انتخابات سے علاقائی مسائل حل ہوں گے'

وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ وسطی ضلع بڈگام میں ساتویں مرحلے کے تحت جن 2 انتخابی حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے، ان میں سوئبگ اور پارنیوہ حلقے بھی شامل ہیں۔

By

Published : Dec 16, 2020, 4:14 PM IST

Updated : Dec 16, 2020, 8:20 PM IST

یہ بزرگ رائے دہندگان کیا کہہ رہا ہے
یہ بزرگ رائے دہندگان کیا کہہ رہا ہے

جموں وکشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے تحت سوئبگ اور پارنیوہ حلقے میں 18 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ سوئبگ میں 12 امیدوار انتخابات لڑ رہے ہیں جبکہ پارنیوہ انتخابی حلقہ خواتین کے لبے مخصوص ہے اور اس میں 8خواتین اپنی قسمت آزما رہی ہیں ۔

یہ بزرگ رائے دہندگان کیا کہہ رہا ہے

ساتویں مرحلے کے تحت بڈگام کے سوئبگ حلقے میں ڈی ڈی سی انتخابات کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت نے کئی رائے دہنگان سے بات کی ہے تو انہوں نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات گاؤں دیہات کے بنیادی سطح کے مسائل ومشکلات کے ازالے کے لیے منعقد کئے جارہے ہیں۔

سوئبگ حلقے سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ رائے دہندگان نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے ذریعے ان مقامی نمائندوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا جو صحیح معنوں میں اپنے گاؤں دیہات کے مسائل و مشکلات سے واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کے سابق ایم ایل اے اور ایم سی ہر ایک گاؤں میں تعمیر و ترقی کے لحاظ سے انصاف نہیں کرپاتے تھے تاہم اب ڈی ڈی سی انتخابات سے یہ امید جاگی ہے کہ ان انتخابات کی بدولت ضلع کے ہر گاؤں اور ہر علاقے کی مساوی ترقی ممکن بن جائی گی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کئی تعلیم یافتہ نوجوان میدان میں اترے ہیں جن سے انہیں کافی امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ ایمانداری سے اپنے ان وعدوں اور دعوؤں پر کھرا اتریں گے جن کا انہوں نے وعدہ کیا۔

Last Updated : Dec 16, 2020, 8:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details