سوپور میں 92 بٹالین کے ایک سی آر پی کے ایک ہیڈ کانسٹیبل نے اپنے ہی بندوق سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کیا ہے۔
شمالی کشمیر کے تحصیل ہیڈ کوارٹرر سوپور سے تقریباً 9 کلو میٹر دوری پر 92 بٹالین سی آر پی ایف کیمپ واڑورہ میں ایک 42 سالہ سی آر پی ایف کے ہیڈ کانسٹیبل رنجن کمار ساکنہ چھٹانہ اوڑیسہ نے آج الصبح کیمپ کے اندر ہی نا معلوم وجہ پر اپنے آپ کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
اس حوالے سے جب ان کے دوستوں کو پتہ چلا تو وہ فوراً اس کے کمرے میں پہنچ گیے تو وہاں ہیڈ کانسٹیبل رنجن کمار کو خون میں لت پت دیکھ لیا۔