ضلع بارہمولہ میں تلاشی مہم جاری
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے بعمئ گوری پورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے بعمئ گوری پورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی شروع کر دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے گوری پورہ علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ کسی بھی فرد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
آخری اطلاع ملنے تک تلاشی مہم کا سلسلہ جاری تھا۔