اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگاری کا شکار

نصر الاسلام نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج کل کے تیز رفتار زندگی میں بے روزگار بیٹھنا کوئی ٹھیک بات نہیں ہے اور میں نے سوچا کہ میں اپنا روزگار خود حاصل کرنے کی کوشش کروں تو میں اس پہل میں کامیاب رہا۔

کشمیر: پڑھے لکھے نوجوان بے روزگاری کا شکار
کشمیر: پڑھے لکھے نوجوان بے روزگاری کا شکار

By

Published : Oct 20, 2020, 4:44 PM IST

نامساعد حالات اور بے روزگاری کے باجود جموں و کشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوان اپنا روزگار خود حاصل کرنے کے لیے کافی محنت کش ہیں اور ایسی ہی ایک مثال شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ کے ہاتھی شاہ علاقے کے رہنے والے ایک نوجوان نصر الاسلام کی ہے جس نے اپنا روزگار قصائی دوکان ڈال کر شرع کیا۔

کشمیر: پڑھے لکھے نوجوان بے روزگاری کا شکار

نصر الاسلام نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج کل کے تیز رفتار زندگی میں بے روزگار بیٹھا کوئی ٹھیک بات نہیں ہے اور میں نے سوچا کہ میں اپنا روزگار خود حاصل کرنے کی کوشش کروں تو میں اس پہل میں کامیاب رہا۔

نصر الاسلام نے بتایا کہ اس نے پی جی میتھ میٹکس ڈگری کشمیر یونیورسٹی سے حاصل کی ہے اور وہ انڈین سائنس کانگریس ایسوسیشن کا ممبر بھی ہے اتنا ہونے کے باوجود مجھے کوئی بھی ہتک محسوس نہیں ہو رہی ہے کیونکہ اگر میں سرکار کے پیچھے نوکری کی تلاش میں پڑتا تو میرا کیریر بھی خراب ہوتا اور وقت بھی ضائع ہوتا اور اس لیے میں نے یہ ٹھان لیا کہ میں خود اپنا روزگار حاصل کروں اور دوسروں کو بھی دو۔

آخرکار نصر الاسلام نے دوسرے بے روزگار نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا روزگار حاصل کرنے کے لیے کوئی بھی من پسند کام کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details