اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیش وین کھائی میں گری، تین ہلاک - cash van

جموں و کشمیر بینک کی کیش وین کٹھوعہ سے بنی جاتے وقت گہری کھائی میں گر گئی۔

کیش وین کھائی میں گری

By

Published : Nov 4, 2019, 11:21 PM IST

کٹھوعہ کی تحصیل بنی میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ جس میں جموں وکشمیر بینک کی ایک کیش وین جو کٹھوعہ سے بنی جا رہی تھی وہ راستہ میں کھائی میں گرگئی۔

گاڑی میں سوار چار لوگوں میں سے تین کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ایک زخمی کو کٹھوعہ کے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

وین میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم موجود تھی۔

مقامی لوگوں نے جائے واردات پر پہنچ کر وین میں سوار لوگوں کو باہر نکالا۔ وین میں موجود رقم محفوظ ہے۔معاملے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details