جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقے گریز میں فوج کی جانب سے وجے دیوس منایا گیا۔
سخت سردی کے باوجود گریز میں وجے دیوس منایا گیا داوٙر گریز میں فوج کے نو راجپوت یونٹ کی جانب سے منعقد کئے گئے پروگرام میں نو راجپوت کے کمانڈنگ افسر کے علاوہ 1971 کی جنگ میں حصہ لینے والے سابق فوجیوں اور پورٹروں نے شرکت کی۔
پروگرام کے دوران ترنگا لہرانے کے علاوہ سابق فوجیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا اور انھیں تحائف بھی پیش کئے گئے۔
اس موقعے پر سابق فوجیوں نے 1971 کی جنگ کے حوالے سے اپنے تجربات پیش کئے۔
واضح رہے کہ 20سال پہلے 1999 میں پاکستانی دراندازوں نے چوری چھپے آکر کرگل کی چوٹیوں پر قبضہ کرلیا تھا۔
بھارتی افواج نے زبردست ہمت اور بہادری کا ثبوت دیتے ہوئے انہیں وہاں سے کھدیڑ کر ان چوٹیوں پر ترنگا لہرایا تھا۔
تقریباً دو مہینے چلی یہ لڑائی 26جولائی 1999کو ختم ہوئی تھی اور تب سے اس دن کو’ کرگل وجے دیوس‘ کے طورپر منایا جاتا ہے۔اس لڑائی میں بھارتی کے 500سے بھی زیادہ بہادر جوانوں نے مادر وطن کی حفاظت میں اپنی جانیں قربان کی تھیں۔