جموں:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے پہلے جموں کے پریس کلب میں جمعہ کے روز ایک اور نئی سیاسی جماعت کو لائنچ کیا گیا۔اس میں کئی سماجی رہنماؤں نے شمولیت اختیار کی۔ اس نئی سیاسی جماعت آل جموں و کشمیر الائنس ڈیموکریٹک پارٹی کے صوبائی صدر جموں اشوک کمار کاچرو نے ای ٹی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کا مدا مقصد ہے جموں کشمیر میں بے روزگاری کا خاتمہ اور جموں کشمیر کو خصوصی درجہ دلانا۔دفعہ 370 کی بحالی اور جموں کشمیر کو اپنا آئین دلانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی بات کرے گی اور نوجوانوں کے حق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ وہی سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر اور فیس بک پر اس پارٹی کے خلاف کئی لوگوں نے اس وقت سوال اٹھائے جب سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر اور فیس بک پر اس نئی سیاسی جماعت کے پہلے دن کی تقریب میں چند کارکنان نے یہ دعویٰ کیا کہ ہم مرکز میں برسر اقتدار جماعت بہارتیہ جنتا پارٹی سے منسلک ہیں۔