اردو

urdu

ETV Bharat / state

نالہ مدھومتی پر ہورہے کام کا جائزہ - کشن گنگا پاور پروجکٹ

ضلع بانڈی پورہ کے درمیان بہنے والا نالہ مدھومتی کی حفاظت اور اس کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے ضلع انتظامیہ نے کئی طرح کے اقدامات اٹھائے۔

نالہ مدھومتی پر ہورہے کام کا جائزہ
نالہ مدھومتی پر ہورہے کام کا جائزہ

By

Published : Jan 3, 2021, 10:56 PM IST

اس سلسلے میں ڈی ڈی سی بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کی ہدایت پر افسران کی ایک ٹیم جس میں جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ امتیاز احمد، ایکزیکیٹیو انجنئیر فلڈ اینڈ اریگیشن، خالق قریشی، تحصیلدار بانڈی پورہ مبشر سلیم نازکی، اور دیگر کئی محکموں سے تعلق رکھنے والے افسرن نے نالہ مدھومتی کے کناروں اور اس کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے اس کے آس پاس ہورہے کاموں کا جائزہ لیا۔

نالہ مدھومتی پر ہورہے کام کا جائزہ

واضح رہے کہ نالہ مدھومتی بانڈی پورہ ٹاؤن کے بیچوں بیچ سے گزرتا ہوا جھیل ولر میں مدغم ہوجاتا ہے۔ اس کے کناروں کے متصل ایک بڑی بستیاں آباد ہیں، کشن گنگا پاور پروجکٹ کے شروع ہونے کے بعد اس کے بہاؤ میں قریباً تین گناہ اضافہ ہوا۔

آس پاس کی بستیوں کی حفاظت اور اس کے کناروں پر آباد علاقوں کی خوبصورتی بڑھانے کے پیش و نظر ضلع انتظامیہ نے کئی کام شروع کئے ہیں۔ جو کہ ان دنوں جاری ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details