اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: زمینی سفر کے کرایے میں بے تحاشہ اضافہ - وادی کشمیر میں فضائی ٹریفک

وادی کشمیر میں فضائی ٹریفک مسلسل معطل رہنے سے سرینگر سے جموں اور جموں سے سرینگر کا زمینی سفر اس قدر مہنگا ہو گیا ہے کہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ عام لوگوں کے بس سے باہر ہے۔

جموں اور سرینگر زمینی سفر کرایہ میں بے حد اضافہ
جموں اور سرینگر زمینی سفر کرایہ میں بے حد اضافہ

By

Published : Dec 10, 2019, 9:34 PM IST

بتادیں کہ وادی کشمیر میں گزشتہ پانچ دنوں سے شدید دھند کے باعث فضائی ٹریفک مسلسل معطل ہے۔

بیرون ریاست سفر کرنے والے مسافروں کے ایک گروپ نے بتایا کہ فضائی ٹریفک کی معطلی کے پیش نظر سرینگر سے جموں کے زمینی سفر کرایہ میں یکایک بے حد اضافہ ہوا ہے جو عام آدمی کے بس سے باہر ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ فضائی ٹرانسپورٹ کی معطلی کے بیچ زمینی سفر کرایہ میں اضافہ ہونے سے مریضوں، طلبا اور بیرون ریاست کی کمپنیوں میں انٹرویو دینے والوں کے مشکلات دو چند ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا: 'ہمیں بیرون ریاست کا سفر کرنا تھا فضائی ٹریفک معطل رہنے کی وجہ سے جموں تک زمینی سفر کرنے کے لئے ہم سے 15 سو سے 2 ہزار روپے تک فی کس کرایہ طلب کیا گیا جو معمول سے کافی زیادہ ہے'۔
ایک مسافر نے کہا کہ آج سری نگر سے جموں تک جتنا زمینی کرایہ ہے عام حالات میں اتنا ہی ہوائی کرایہ بھی ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا: 'مجھے کسی کام کے لئے بیرون ریاست جانا تھا جب ہوائی ٹکٹ منسوخ کرانا پڑا تو میں نے زمینی سفر اختیار کرنے کا فیصلہ کیا لیکن کرایہ اس قدر زیادہ تھا کہ عام حالات میں اسی رقم پر ہوائی سفر کیا جاسکتا ہے'۔

دلی کی ایک یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایک طالب علم نے بتایا کہ فضائی ٹریفک کی معطلی کی وجہ سے مجھے اپنی ہوائی ٹکٹ منسوخ کرنا پڑی اب میں جموں تک زمینی سفر کرنا چاہتا تھا لیکن کرایہ کافی زیادہ ہے۔
لوگوں نے جموں کے لیے گاڑیاں چلانے والے ڈرائیورں پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ فضائی ٹرانسپورٹ معطل ہونے کے بعد لوگوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھا کر منہ مانگی رقم بطور کرایہ وصول کرتے ہیں۔
انہوں نے متعلقہ انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں سے سری نگر کے زمینی کرایہ کو قابو میں رکھنے کے لئے چیکنگ اسکارڈ کو متحرک کرکے لوگوں کو درپیش مشکلات کو رفع کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details