جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 85 کورونا کیسز درج کئے گئے ہے جن میں 16 جموں اور 69 کشمیر میں پائے گئے۔
گزشتہ ایک ہفتے سے جموں و کشمیر میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جموں کے مقابلے کشمیر میں کورونا کے فعال معاملوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کل 126286 کورونا کے کیسز پائے گئے ہیں جن میں 803 کیسز فعال ہے۔