اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں کے نروال علاقہ سے دو افراد اسلحہ سمیت گرفتار - جموں پولیس

تلاشی کے دوران گرفتار شدگان سے ایک اے کے 47 رائفل، ایک پستول، دو میگزین، 60 اے کے گولیاں اور پستول کی 15 گولیاں برآمد کی گئیں۔

جموں کے نروال علاقہ سے دو افراد اسلحہ سمیت گرفتار
جموں کے نروال علاقہ سے دو افراد اسلحہ سمیت گرفتار

By

Published : Dec 26, 2020, 10:15 AM IST

جموں میں سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نروال علاقہ سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ نروال علاقہ میں عسکریت پسندوں کی نقل و حمل ممکن ہے جس کے بعد جموں میں متعدد مقامات پر ناکے لگائے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران ایس او جی کی ٹیم نے ایک الٹو کار کو رُکنے کا اشارہ کیا۔ تاہم کار زیر نمبر جے کے 18 اے 9967 نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

ایس او جی ٹیم متحرک ہوئی اور کار کا تعاقب کر کے دو افراد کو حراست میں لیا جن کی شناخت رئیس احمد ڈار ولد غلام حسن ڈار ساکنہ چُرٹھ اور سبزار احمد شیخ ولد غلام احمد شیخ ساکنہ اشموجی کے طور ہوئی ہے۔

تلاشی کے دوران گرفتار شدگان سے ایک اے کے 47 رائفل، ایک پستول، دو میگزین، 60 اے کے گولیاں اور پستول کی 15 گولیاں برآمد کی گئیں۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس زیر نمبر 359/20 سیکشن 120 بی، 121، 121 اے، 122 آئی پی سی 7/25 و دیگر متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بہو فورٹ میں درج کیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details