اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا سے بچاؤ کے لیے اقدامات میں تیزی

جموں و کشمیر انتظامیہ نے آج دونوں صوبوں میں کورونا وائرس وباؤ سے مقابلہ کرنے میں مزید تیزی لانے کی غرض سے جموں و کشمیر وبائی امراض کے ضوابط 2020 میں توسیع پورے علاقے میں کردی ۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے اقدامات میں تیزی
کورونا سے بچاؤ کے لیے اقدامات میں تیزی

By

Published : Mar 17, 2020, 10:26 PM IST

اس ریگولیشنز کو وسعت دینے کا عمل لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات کی عمل آوری کے تحت کیا گیا۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے اقدامات میں تیزی

ان احکامات کے تحت نگرانی عملے کے فرائض اور میڈیکل افسروں ،پریکٹشنروں انفورسمنٹ اینڈ اوفنسز کی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔

نوول کورونا وائرس سے متعلق جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن کے مطابق مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے 2,615 مسافروں اور اَفراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جبکہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 3 اَفراد کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے ۔ 2,060اَفراد کو گھروں میں اور 28اَفراد کو ہسپتال میں کورین ٹائن کیا گیا ہے۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے اقدامات میں تیزی

بلیٹن کے مطابق 113نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 105منفی پائے گئے جبکہ تین معاملات کے نمونے مثبت پائے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ 05معاملات کی رپورٹیں 17 مارچ 2020 ءتک آنے کی توقع ہے۔

ایڈوائزری میں سماجی سطح پر مناسب دوری کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گبھرائیں نہیں اورغیر ضروری سفر کو ترک کریں۔اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال سے اِجتناب کریں۔ علاوہ ازیں بھیڑ بھاڑ والے علاقوں اور بڑے بڑے اجتماعات سے دور رہے۔

لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کے بنیادی اصولوں پر عمل کریں اور باربار صابن سے اپنے ہاتھ دھوئیں۔کھانستے یا چھنکتے وقت رومال کا استعمال کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔اگر کسی شخص کو بخار ہو ، کھانسی آتی ہو یا سانس لینے میں تکلیف محسوس ہو رہی ہو وہ جلد از جلد صحت حکام کے ساتھ رابطہ قائم کرسکتا ہے۔غلط فہمیوں کو دُور کرنے کے لئے لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکار کی طرف سے جاری کی گئی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں ۔ یہ جانکاری سرکار کی طرف سے پرنٹ او رالیکٹرانِک میڈیا روزانہ میڈیا بلیٹنوں کے ذریعے جاری کی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details