اردو

urdu

ETV Bharat / state

برہان وانی کی برسی پر سکیورٹی سخت - سکیورٹی انتظامات

کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیم حزب المجاہدین سے تعلق رکھنے والے کمانڈر برہان وانی کی آج تیسری برسی کے موقع پر کشمیر میں سکیورٹی انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔

برہان وانی کی برسی پر سکیورٹی سخت

By

Published : Jul 8, 2019, 12:06 PM IST

پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی )دلباغ سنگھ نے کہا کہ آٹھ جولائی کو سکیورٹی کا سخت انتظام کیا گیا ہے ۔وہ اس لیے کہ حزب المجاہدین کا کمانڈر برہان وانی کی پیر کے دن تیسری برسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کسی ناخوشگوار سے نمٹنے کے لیے پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔

پانتھا چوک پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ آٹھ جولائی کو برہان وانی کی تیسری برسی ہے۔ اس کے مدنظر وادی میں امن و امان سے متعلق تمام حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ کھانیار، صفاالقدل، مہاراج گنج، نوہٹا اور ریناواری میں احتیاطی طور پر، اس علاقے میں سخت سکیورٹی انتظام کیے گیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details