اردو

urdu

ETV Bharat / state

ماسٹرز فورم کا پلوامہ میں احتجاج - احتجاج

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ماسٹرز فورم نے آج پلوامہ کے ڈی سی آفس میں احتجاج کیا۔

ماسٹرز فورم کا پلوامہ میں احتجاج

By

Published : Jun 18, 2019, 8:49 PM IST

احتجاج میں شامل اساتذہ تنخواہ کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

گورنر انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں پچھلے پانچ ماہ سے تنخواہ سے محروم رکھا گیا ہے جس کے چلتے ان کے اہل خانہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ دیگر محکموں کے ملازموں کو وقت پر تنخواہیں واگزار کی جاتی ہے۔

ماسٹرز فورم کا پلوامہ میں احتجاج
انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی تنخواہ جلد سے جلد واگزار کی جائے ۔

احتجاج کرنے والے اساتذہ نے کہا کہ اگر انہیں تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی تو وہ ضلع میں قائم 140 ایس ایس اے اسکولوں میں تالا لگادیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details