اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا سے مرنے والوں کے لواحقین کے لئے خصوصی پنشن اور اسکالرشپ کا اعلان

جموں و کشمیر حکومت نے ایسے خاندانوں کو ماہانہ ایک ہزار روپے پنشن دینے کو منظوری دی ہے جنہوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے واحد کمانے والے رکن کو کھو دیے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں انتظامی کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

Special pensions and scholarships announced for the families of those who died in Corona
کورونا سے مرنے والوں کے لواحقین کے لئے خصوصی پنشن اوراسکالرشپ کا اعلان

By

Published : May 30, 2021, 11:12 AM IST

جموں و کشمیر حکومت نے ایسے خاندانوں کو ماہانہ ایک ہزار روپے پنشن دینے کو منظوری دی ہے جنہوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے واحد کمانے والے رکن کو کھو دیے ہیں۔


ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں انتظامی کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کووڈ متاثرین کے لئے خصوصی امدادی اسکیم (ایس اے ایس سی ایم /سکشم) کو منظوری دی گئی ہے۔


انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کا مقصد اُن خاندانوں کی زندگی کو آسان بنانا ہے جنہوں نے اپنا واحد کمانے والا فرد کھو دیا ہے۔ نئے اسکیم سکشم کے تحت فوت شدہ کی شریک حیات اور متاثرہ خاندانوں میں سے زندہ بچ جانے والے رکن کو ایک ہزار روپے کی خصوصی ماہانہ پنشن ملے گی۔ یہ رقم براہ راست بینک ٹرانسفر ( ڈی بی ٹی ) کی جائے گی۔


مزید برآں یہ اسکیم ان بچوں کو خصوصی اسکالر شپ بھی فراہم کرے گی جو اپنے کمائے ہوئے والدین/ بہن بھائیوں/ سرپرستوں کو کووڈ کی وجہ سے کھو دیے ہیں۔


خصوصی اسکالر شپ سالانہ بالترتیب بیس ہزار روپے اور چالیس ہزار روپے کی رقم کے حساب سے 12 ویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے والے اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو بذریعہ ڈی بی ٹی دی جائے گی۔

انتظامی کونسل نے کووڈ متاثرین کے اہل خانہ کے لئے محکمہ سوشل ویلفیئر میں ایک خصوصی سیل اور مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت فوائد میں توسیع کی سہولت فراہم کرنے کے لئے بھی خصوصی سیل بنانے کی منظوری دی ہے۔


مذکورہ سیل میں ڈائریکٹر جنرل وومن اینڈ چائیلڈ ڈیولپمنٹ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کشمیر و جموں، مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس اور محکمہ خزانہ کے نمائندے شامل ہوں گے۔


(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details