جموں و کشمیر میں کورونا کے معاملوں میں زبردست اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں ریکارڈ 1269 سرگرم معاملے درج کئے گئے جن میں 582 جموں جبکہ 687 کشمیر میں پائے گئے۔
خطہ میں کل ملا کر 140650 معاملے ہیں جن میں 129932 صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 8681 افراد میں یہ وائرس فعال ہے۔
جموں و کشمیر میں اب تک 2037 افراد کا اس وائرس سے انتقال ہو گیا ہے، ان میں 1283 کشمیر جبکہ 754 جموں سے تعلق رکھتے تھے۔