جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 58 نئے فعال معاملے درج کئے گئے ہیں جس میں کشمیر میں 47 اور جموں میں 11 موجود ہے۔ ان میں بیرون ریاست سے آئے ہوئے 16 مسافر بھی شامل ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں اب کورونا معاملوں کی مجموعی تعداد 126441 ہو گئی ہے جن میں 823 معاملے سرگرام ہے جبکہ 123661 افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ میں مزید 62 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ ان میں 53 کشمیر اور 9 جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔