اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس نے حاملہ خاتون کی جان بچائی - ایس ڈی پی او رمیز احمد

پولیس کو صبح ایک فون کال موصول ہوئی جب مبینہ نامی خاتون کے شوہر نے پولیس لائن کریری کو کال کر کے بتایا کہ انہں مدد کی ضرورت ہے۔

JAMMU AND KASHMIR POLICE SAVES LIFE OF A PREGNANT WOMAN AT BARAMULLA
پولیس نے حاملہ خاتون کی جان بچائی

By

Published : Jan 16, 2020, 9:34 PM IST

وادی کشمیر میں برف باری سے عام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ روز بارہمولہ سے 30 کلومیٹر کی دوری پر واقع تلگام کریری علاقے میں ایک حاملہ خاتون کو جموں کشمیر پولیس کے جوانوں نے پیدل چارپائی پر اُٹھا کر ہسپتال پہچایا۔

غور طلب ہے کہ علاقے میں 3 فٹ تک برف جمع ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی بُری طرح مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔

پولیس نے حاملہ خاتون کی جان بچائی

پولیس کو صبح ایک فون کال موصول ہوئی جب مبینہ نامی خاتون کے شوہر نے پولیس لائن کریری کو کال کر کے بتایا کہ انہں مدد کی ضرورت ہے۔

پولیس کے ایس ڈی پی او رمیز احمد نے پولیس جوانوں کو ہدایت دی کی وہ تلگام علاقے میں جائے اور حاجت مند کنبے کو مدد فراہم کریں۔ بعد میں پولیس نے بروقت کاروائی کر کے مبینہ نامی خاتون کو چارپائی پر اُٹھا کر ہسپتال پہچایا۔

گھر والوں کا کہنا ہے کہ حاملہ خاتون نے صحت مند بچے کو جنم دیا ہے۔ خاتون کے گھر والوں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا پولیس کی مدد کی وجہ سے ہی یہ خاتون کی جان بچ پائی ہے۔

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایس پی کی ہدایت ہے کہ جہاں بھی لوگوں کو کسی قسم کی مدد کی ضرورت ہو وہاں فوری مدد پہنچائی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details