منڈی:کشمیر کے ضلع پونچھ میں واقع تحصیل منڈی کے تھانہ منڈی (پولیس اسٹیشن) میں تھانہ دیوس منایا گیا۔اس موقع پر ایس ایس پی پونچھ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ Jammu And Kashmir Police Celebrated Thana Devas AT Police Station Mandi
اس موقع پر بلاک ترقیاتی کونسل شمیم احمد گنائی اور ایس ایچ او منڈی انسپکٹر مختار علی کی نگرانی میں منڈی اور ساوجیاں کے مختلف پنچایتوں کے نمائندگان، سیول سوسائٹی ممبران اور عوام کی بڑی تعداد موجود رہی۔تھانہ دیوس کے موقع پر منشیات کے خلاف مہم، ہیومن ٹریفک ,گھریلو تشدد ودیگر افواہوں وغیرہ کو لیکر مقررین نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران ایس ایس پی پونچھ روہت بسکوترا نے تمام مسائل کو سننے کے بعد کہا کہ تھانہ دیوس کا مقصد عوام اور پولیس کے تال میل کو بہتر بنانے، لوگوں کے گھریلو معاملات کے حل کے حوالے سے جانکاری فراہم کرنا تھا۔ پولیس کے ساتھ روزانہ درپیش معاملات کے حوالے سے جانکاری فراہم کرنا تھا۔