وادی کشمیر کے دیگر حصوں کی طرح ضلع کولگام میں بھی بھاری برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے تمام سڑکیں منقطع ہوگئی ہیں۔
جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ پارٹی، کولگام انچارج میر مدثر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ 'کولگام میں سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے ضلع انتظامیہ خاموشی سے کام لے رہا ہے۔'
جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ پارٹی کولگام انچارج میر مدثر نے کہا کہ 'ضلع انتظامیہ ناکارہ ثابت ہوا ہے۔ برف ہٹانے کے لیے کروڑوں روپیے خرچ کیے جاتے ہیں اور ایسے میں صرف افسران سرکاری خزانے کو دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔'