اننت ناگ:وادی کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے مد نظر سیاسی رہنماوں کے درمیان بیان بازی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ سیاسی رہنما بیان بازی کرکے لوگوں کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ Jammu And Kashmir People's Conference General Secretary Peer Mansoor Hussain Criticizes Ex CM Omar Abdullah
سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ پرکشمیری عوام کو گمراہ کرنے کا الزام اسی درمیان جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے جنرل سیکرٹری پیر منصور حسین نے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ پر تنقید کرتے ہوئے ان پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا۔
پیر منصور حسین نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کشمیری عوام کو پھر سے گمراہ کرکے اپنی کھوئی ہوئی زمین دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کو شہید صلاح دیں بنانے میں نیشنل کانفرنس کا ایک اہم رول رہا ہے۔یہ کسی سے چھپا ہوا نہیں ہے۔ کشمیری عوام کو سب کچھ پتہ ہے۔وہ بھلے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 1987 کے الیکشن میں نیشنل کانفرنس نے دھاندلی کی بدولت جیت حاصل کی تھی۔جیت کے بعد ہی انہوں نے کشمیر کو برباد کرنے کی شروعات کی تھی۔اس کا خمیازہ آج تک عام لوگ بھگت رہے ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ عمر عبدالله کو ہدف تنقید بناتے ہوۓ کہا کہ محض نجی مفادات کی خاطر وہ پی ایس اے جیسے قوانین کو ہٹانے کی بات کہہ کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔
اننت ناگ میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کے بعد پیر منصور حسین نے کہا کہ بحثیت وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے خود کہا تھا کہ جموں کشمیر سے پی ایس اے جیسے قوانین واپس لینے کی گنجائش نہیں ہے۔اب اقتدار سے دور رہ کر وہ اس طرح کے قوانین ہٹانے کی بات کرتے ہیں جو کہ یوٹی حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں:Ghulam Nabi Azad on PM Package Employee پی ایم پیکیج ملازمین کو عارضی طور پر جموں منتقل کرنا چاہئے، غلام نبی آزاد
کارکنان کے سامنے پارتی کا ایجنڈا کا خلاصہ کرتے ہوئے اس موقع پر پیر منصور حسین نے کہا کہ اس طرح کی سیاسی جماعت زمینی حقوق کی بات کرتے ہوئے عوام کی حمایت حاصل کرتی ہے اور جیت حاصل کرنے کے بعد انہیں(لوگوں) کو دھوکہ دیتی ہے ۔عام لوگوں کو اسی سیاسی جماعت سے دور رہنا چاہئے جس کی وجہ سے انہیں نقصان ہو۔Jammu And Kashmir People's Conference General Secretary Peer Mansoor Hussain Criticises Ex CM Omar Abdullah