مرکزی حکومت کی جانب سے ٹول ٹیکس میں اضافہ کے خلاف جموں میں کی پینتھرز پارٹی نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جس میں مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کے ساتھ ساتھ بی جے پی کا علامتی پتلا بھی نذر آتش کیا۔
جموں و کشمیر: پینتھرز پارٹی کا احتجاج - جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں
جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے پریس کلب میں نیشنل پنتھرز پارٹی کے کارکنان نے ٹول ٹیکس میں اضافہ کے فیصلے پر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
نیشنل پنتھرز پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیر ہرس دیو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بھارتیہ جنتا پارٹی اپوزیشن میں تھی اس وقت جموں میں ٹول پلازہ ختم کرنے کی بات کرتی تھی لیکن اب جب کہ وہ اقتدار میں ہے تو انہوں نے ٹول ٹیکس عائد کرنا شروع کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت ٹیکس کے نام پر عوام کو لوٹ رہی ہے اور ایسی صورت حال پیدا کی جارہی ہے جس سے مسافروں، تاجروں اور صنعت و حرفت سے وابستہ لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا سرکار کو چاہے کہ وہ ٹول ٹیکس نفاذ کا فیصلہ واپس لے۔