اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوروناوائرس کے درمیان امرناتھ یاترا کا آغاز - چھڑی مبارک پہلگام کے امرناتھ گھپا

اس یاترا کے لئے پورے بھارت سے تقریباً دو لاکھ عقیدت مند کشمیر آتے ہیں لیکن رواں سال کورونا وائرس اور لاک ڈاون کی وجہ سے اس یاترا کو 15 دنوں تک ہی محدود رکھا گیا ہے۔

لاک ڈاون کے درمیان امرناتھ یاترا کا آغاز
لاک ڈاون کے درمیان امرناتھ یاترا کا آغاز

By

Published : Jul 5, 2020, 12:33 PM IST

Updated : Jul 5, 2020, 5:12 PM IST

لاک ڈاون کے دوران کشمیر میں روایتی امر ناتھ یاترا کا آغاز ہوا جس دوران سرینگر سے چھڑی مبارک پہلگام کے امرناتھ گھپا کی طرف مزہبی عقیدت کے ساتھ روانہ کی گئی۔

کوروناوائرس کے درمیان امرناتھ یاترا کا آغاز

کشمیر میں آج کے دن ہر سال امر ناتھ یاترا کا آغاز ہوتا ہے جو ماہ تک منعقد کی جاتی ہے۔اس یاترا کے لئے پورے بھارت سے عقیدت دو لاکھ کے قریب عقیدت مند کشمیر آتے ہیں لیکن رواں سال کورونا وائرس لاک ڈاون کی وجہ سے اس یاترا کو 15 دنوں تک ہی محدود رکھا گیا ہے۔

کوروناوائرس کے درمیان امرناتھ یاترا کا آغاز

قابل ذکر ہے کہ امسال کووڈ 19 کی وجہ سے 15 سال سے کم اور 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو یاترا کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق یہ یاترا کووڈ 19 کی وجہ سے 15 دنوں تک ہی محدود رکھی گئی ہے۔ اگرچہ یاترا کا آغاز آج سے ہی روایتی طور ہوتا تھا لیکن کووڈ 19 وبا کی وجہ سے یہ 23 جولائی کو شروع ہوگی جب یاتریوں کو امرناتھ گپھا کی طرف جانی کی اجازت دی جائے گی اور 3 اگست کو اختتام ہوگی۔

پوجا کی شروعات آج جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گیریش چندر مرمو نے سخت سکیورتی کے دوران کی جب انہوں اپنے اہل خانہ اور دیگر اعلیٰ افسران سمیت امرناتھ گھپا پہنچ کر انجام دی۔

اطلاعات کے مطابق ان کو آج صبح ہیلی-کاپٹر کے ذریعے گھپا تکا پہنچایا گیا جہاں انہوں اپنے بچوں اور اہلیہ کے ہمراہ پرتھم آرتی انجام دی-کووڈ 19 کی وجہ سے اگرچہ تمام عقیدت مندوں کو جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تاہم حکومت نے پرسار بھارتی کے تمام دوردرشن چنلز پر پوجا کو یاترا کے ایام کے دوران راست صبح 3 بجے سے سات بجے تک نشر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری بی وی آر سبھرمانیم نے ایک اعلیٰ میڈینگ کے دوران کہا کہ روان امرناتھ یاترا محدود رکھی جائے گی تاکہ کووڈ 19 کے رہنما خطوط پر عمل آوری ہو سکے۔

انکا کہنا تھا کہ ہر روز 500 یاتروں کو جموں سے امرناتھ گپھا تک یاترا کے لئے اجازت ہوگی-آج صبح جموں میں امرناٹھ شراین بورڈ کے افسران نے جیاستھا پر ما کے موقع پر پرتھم بوجا انجام دے کر دیکر یاترا کی شروعات کا اعلان کیا۔

یہ مزہبی فرایض ایل جی کے پرنسپل سیکرٹری بپل پاٹھک نے امرناتھ شراین بورڈ کے چیتنا مہاپربو آشرم پر انجام دی۔ ہر سال لاکھوں عقیدت مند یاتری پہلگام سے 45 کلومیٹر یا سونہ مرگ کے بالتل سے 16 کلو میٹر پیدل چل کر امرناتھ گپھا پر پوجا انجام دیتے ہیں، لیکن کووڈ لاک ڈاون کی وجہ سے اس سال انتظامیہ نے یاتریوں کوصرف بالتل سے جانے کی اجازت دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس حکومت نے یاترا وقت سے پہلے ہی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا کیونکہ پانچ اگست کو دفعہ 370 کی منسوخی سے ایک ہفتہ قبل انتظامیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ یاتریوں پر حملہ ہونے کے خفیہ اطلاع ملے ہیں جس سے یاترا وقت سے قبل ہی اختتام کی گئی تھی۔ تاہم عام رائے یہ ہے کہ یہ فیصلہ دفعہ 370 کی منسوخی کی وجہ سے لیا گیا تھا۔

Last Updated : Jul 5, 2020, 5:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details