اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ سانحہ: لیفٹیننٹ گورنر کا خراج تحسین - 14 فروری کو پلوامہ خودکش حملے

اس خودکش حملے میں 40 سے زیادہ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ یہ حملہ پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ایک کشمیری نوجوان عادل احمد ڈار نے سرانجام دیا تھا۔ گذشتہ کئی دہائیوں میں سکیورٹی فورسز کے خلاف ہونے والا یہ شدید ترین حملہ تھا۔

پلوامہ سانحہ: لیفٹیننٹ گورنر کا خراج تحسین
پلوامہ سانحہ: لیفٹیننٹ گورنر کا خراج تحسین

By

Published : Feb 14, 2021, 9:36 AM IST

Updated : Feb 14, 2021, 11:19 AM IST

دو برس قبل 14 فروری کو پلوامہ خودکش حملے میں ہلاک ہوئے فوجی اہلکاروں کو لیفٹیننت گورنر منوج سنہا نے خراج تحسین پیش کیا۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پلوامہ خودکش حملے کی دوسری برسی کے موقع پر فوجی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ 'قوم 2019 میں پلوامہ حملے میں ہلاک ہوئے فوجی جوانوں کی مقروض ہے اور ان کی بہادری اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔'

پلوامہ سانحہ: لیفٹیننٹ گورنر کا خراج تحسین

واضح رہے کہ اس خطرناک حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جیش محمد تنظیم پر شدید کاروائی کرکے انکے درجنوں کمانڈرز سمیت جیش سے وابستہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

اس حملے سے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ تاہم بین الاقوامی ممالک کی ثالثی کے بعد ان دونوں ہمسایہ ممالک کے بیچ جنگ کے خطرات تو ٹل گئے لیکن دونوں ممالک کے رشتے تعطل کے شکار ہوگئے اور آج بھی دونوں کے درمیان تلخی برقرار ہے۔

Last Updated : Feb 14, 2021, 11:19 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details