سرینگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر کے پانتھ چوک میں واقع نجی اسکول دہلی پبلک اسکول کا دورہ کیا۔ یہ اسکول کشمیری پنڈت ڈی پی دھر کی زیر نگرانی چلا رہا ہے اور سرکار نے اسکول کو لیز پر سینکڑوں کنال زمین دی ہے۔ اس اسکول میں وادی کے امیر و اثر رسوخ لوگوں کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے اسکول کا دورہ کیا جس کے دوران ان کو اسکول کی پرنسپل شفق افشان نے اس ادارے کا احاطہ اور عمارتیں و دیگر سہولیات دکھائی۔ منوج سنہا سے طلباء سے بھی گفتگو کی اور آنے تاثرات جاننے کی کوشش کی۔
لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کے استقبال میں طلباء نے کئی رنگا رنگ تقاریب و تہذیبی گانے پیش کیے۔اس اسکول کے چیئرمین و بانی ڈی پی دھر نے اپنی خطاب میں لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کو اسکول کی سرگرمیوں اور اسکی کارناموں سے آگاہ کیا اور اسکول کھولنے کا بنیادی مقصد بتایا۔