بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈاک بنگلہ کے دورے کے دوران مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ اس دوران انہوں نے کسانوں کے لیے نو پالی گرین ہاؤس اور سات کسٹم ہایرنگ سنٹریس لوگوں کے نام وقف کرنے کا اعلان کیا۔ اس دوران ایل جی منوج سنہا نے اس کے ساتھ ساتھ یہ کہا کہ آنے والے وقت میں صحت اور تعلیم کے نظام مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس پر کام بھی شروع ہو گیا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں سے مقاکی باشندوں کو بھر پور فائدہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔ ان کو ترجیح دینا اور ان کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہمارا اولین فرضہ ہے، تاکہ یہاں کا نوجوان اپنے پیروں پر کھڑا ہوکر اپنے گھر والوں کی مدد کر سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ معاشرے کی ترقی میں اہم رول ادا کر سکے۔ اس دوران ان کا کہنا ہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ اور بارہمولہ کا ضلع انتظامیہ کے کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ یہاں پر بہت سارے ایسے کام ہوئے ہیں جن سے یہاں کے مقامی باشندوں کو کافی زیادہ مل رہا ہے۔