اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوتھ نیشنل کانفرنس کی منشیات مخالف مہم - منشیات

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ٹاون ہال میں آج یوتھ نیشنل کانفرنس کی جانب سے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی سے وابستہ نوجوانوں نے شرکت کی۔

یوتھ نیشنل کانفرنس کی منشیات مخالف مہم، متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 28, 2019, 3:25 PM IST

دراصل یوتھ نیشنل کانفرنس کی جانب سے مختلف اظلاع میں ایک مہم چلائی جا رہی ہے جس میں نوجوانوں نے عہد لیا کہ ہم منشیات اور رشوت خوری کو زمینی سطح پر ختم کریں گے۔

یوتھ نیشنل کانفرنس کی منشیات مخالف مہم، متعلقہ ویڈیو

اس سلسے میں آج یوتھ نیشنل کانفرنس کی جانب سے منشیات اور رشوت خوری پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

پروگرام میں نیشنل کانفرنس کے صوبائی ترجمان عمران نبی ڈار جو کہ ضلع یوتھ صدر بھی ہیں نے شرکت کی۔

کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تک ہر کوئی پارٹی اپنے ذاتی مفاد کے لیے لوگوں کو خوش رکھنے کے لیے بڑے بڑے دعوے پیش کرتی رہی ہیں لیکن نوجوان نسل کو منشیات سے روکنے کے لیے کوئی پارٹی سامنے نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ رشوت خوری عروج پر ہے۔ اس کو روکنے کے لیے ہم نوجوان اب اس کے خلاف باضابطہ مہم چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں منشیات اور رشوت کے چلن کو ختم کرنے کے لیے یوتھ نیشنل کانفرنس کی جانب سے مہم شروع کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details