اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرکاری ملازمین کے لیے نیا حکمنامہ - میں فارم پُر کیا

مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں، لداخ اور جموں و کشمیر میں تبدیل کرنے کے بعد گورنر انتظامیہ نے تمام سرکاری ملازمین کو ایک حکم جاری کیا ہے۔

سرکاری ملازمین کے لیے حکمنامہ جاری

By

Published : Oct 18, 2019, 7:29 PM IST


اس حکمنامے کے مطابق انہیں لداخ یا جموں و کشمیر کے زیر انتظام خطوں میں ملازمت کے لیے جگہ کا انتخاب کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں سول سکریٹریٹ میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے تمام ملازمین کے لیے یہ حکمنامہ جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق ملازمین کو ایک فارم بھرنا ہے جس میں انہیں لداخ یا جموں و کشمیر میں ملازمت کے لیے جگہ کا انتخاب کرنے اور اس کی وجوہات بتانے کو کہا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ریاست میں درجنوں سرکاری محکموں میں 4 سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں اور ان تمام ملازمین کو یہ فارم بھرنا لازمی ہے۔

سرکاری ملازمین کے لیے حکمنامہ جاری

سرکاری ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'جو ملازمین لداخ خطے میں ملازمت کے فرائض انجام دینے کی خواہش ظاہر کریں گے۔ ان کے لیے سرکار اضافی تنخواہ دے گی۔'

ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ 'جموں و کشمیر کے رہنے والے سینکڑوں ملازمین نے لداخ میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور اس سلسلے میں فارم پُر کیا ہے۔'

قابل ذکر ہے کہ لداخ پہاڑی علاقہ پر ہے جہاں سردی کے موسم میں (تقریبا چھ مہینے) سخت سردی ہونے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دوسری جانب سردی کے مہینوں میں لداخ کو سرینگر اور بیرونی دنیا سے جوڑنے والا واحد راستہ برف کی وجہ سے منقطع ہو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی حکومت کی طرف سے 5 اگست کو دفعہ 370 کو کالعدم کرنے کے بعد ریاست جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام دو خطوں لداخ اور جموں و کشمیر میں تقسیم کیا گیا ہے اور 31 اکتوبر کو جموں و کشمیر تشکیل نو قانون کا نفاذ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details