ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے موقع پر ریاستی الیکشن کمیشن نے ایک حکم نامہ جاری کرکے تمام طرح کے اکزٹ پولز پر روک لگادی۔
ڈی ڈی سی انتخابات: اگزٹ پولز پر پابندی
جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کے پہلے مرحلہ کے تحت آج ووٹنگ ہوئی، آج پہلے مرحلہ کے تحت 43 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ تازہ حکم نامہ کے مطابق ڈی ڈی سی انتخابات کےلیے 19 دسمبر دوپہر 2 بجے تک ایکزٹ پولز کی اشاعت اور نشریات پر پابندی عائد رہے گی۔ حکمنامہ میں بتایا گیا کہ کے مطابق پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا کے علاوہ تمام مواصلاتی ذرائع پر یہ پابندی عائد رہے گی۔
ڈی ڈی سی کی کل 280 نشستوں کےلیے انتخابات ہوں گے۔ یہ انتخابات آٹھ مرحلوں میں ہوں گے جبکہ آج پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ دوسرا مرحلہ یکم دسمبر، تیسرا مرحلہ 4 دسمبر، چوتھا مرحلہ 7 دسمبر، پانچواں مرحلہ 10 دسمبر، چھٹواں مرحلہ 13، ساتواں مرحلہ 16 اور آٹھواں مرحلہ 19 دسمبر کو منقد ہوگا جبکہ 22 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔