کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ یاترا کو کسی بھی قسم کا نقصان نہ ہونے پائے۔
ریاست جموں و کشمیر کے ریاست کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ کسی بھی نامساعد حالت سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ الرٹ ہے۔
ہڑتال کے پیش نظر ریاستی سرکار نے کشمیر کے جنوبی اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات اتوار کی صبح سے ہی بند کر دئے ہیں اور حساس مقامات پر حفاظتی دستے بڑھادیے گئے ہیں۔