خطہ کشمیر میں 9 بجے تک ووٹنگ کی شرح 4.58 فیصد رہی جبکہ جموں میں 12.73 فیصد پولنگ درج کی گئی۔ مجموعی طور پر جموں و کشمیر میں 8.98 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔
کشمیر میں سب سے کم پولنگ ضلع شوپیاں میں درج کی گئی جہاں پولنگ کی شرح 0.51 فیصد رہی جبکہ ضلع پلوامہ میں ووٹنگ کی شرح 1.81 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ضلع بڈگام کے دو حلقوں میں آج ووٹنگ ہو رہی ہے، اب تک یہاں ووٹنگ کی شرح 6.40 درج کی گئی۔
چھٹا مرحلہ: ضلع وار پولنگ کی شرح ضلع بانڈی پورہ میں 9.53 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ ضلع اننت ناگ میں 2.40، بارہمولہ میں 3.10، کولگام میں 4.09، شوپیاں میں 0.51، کپواڑہ میں 5.52، ضلع سانبا میں 16.38، ریاسی میں 14.57، راجوری میں 11.25، پونچھ میں 14.56، کھٹوعہ میں 12.55، رامبن میں 8.63 اور ادھمپور میں 11.54 پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چھٹے مرحلے میں 31 حلقوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ اور ان کے لیے 295 امیدوار قسمت آزما رہے ہیں۔