اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھٹا مرحلہ: ضلع وار پولنگ کی شرح

جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ صبح گیارہ بجے تک پولنگ کی شرح 26.11 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

چھٹا مرحلہ: ضلع وار پولنگ کی شرح
چھٹا مرحلہ: ضلع وار پولنگ کی شرح

By

Published : Dec 13, 2020, 12:21 PM IST

خطہ کشمیر میں گیارہ بجے تک ووٹنگ کی شرح 15.98 فیصد رہی جبکہ جموں میں 34.77 فیصد پولنگ درج کی گئی۔ مجموعی طور پر جموں و کشمیر میں 26.11 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

کشمیر میں سب سے کم پولنگ ضلع شوپیاں میں درج کی گئی جہاں پولنگ کی شرح 2.06 فیصد رہی جبکہ ضلع پلوامہ میں ووٹنگ کی شرح 5.11 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ضلع بڈگام کے دو حلقوں میں آج ووٹنگ ہو رہی ہے، اب تک یہاں ووٹنگ کی شرح 17.68 فیصد درج کی گئی۔

چھٹا مرحلہ: ضلع وار پولنگ کی شرح

ضلع بانڈی پورہ میں 29.39 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ ضلع اننت ناگ میں 11.74، بارہمولہ میں 15.62، کولگام میں 19.53، شوپیاں میں 2.06، کپواڑہ میں 23.50، ضلع سانبا میں 39.20، ریاسی میں 37.54، راجوری میں 38.28، پونچھ میں 39.20، کھٹوعہ میں 31.03، رامبن میں 34.18 اور ادھمپور میں 32.47 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چھٹے مرحلے میں 31 حلقوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں اور ان کے لیے 295 امیدوار قسمت آزما رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details