اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: پانچویں مرحلے کی ووٹنگ ختم - پانچویں مرحلے کی پولنگ

جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ ایک بجے تک پولنگ کی شرح 43.27 فیصد درج کی گئی۔

ڈی ڈی سی انتخابات: پانچویں مرحلے کی ووٹنگ ختم
ڈی ڈی سی انتخابات: پانچویں مرحلے کی ووٹنگ ختم

By

Published : Dec 10, 2020, 6:35 AM IST

Updated : Dec 10, 2020, 2:55 PM IST

جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) اور پنچایتی و بلدیاتی ضمنی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی پولنگ کا عمل صبح سات بجے شروع ہوا اور دو بجے اختتام پذیر ہو گئی۔

ایک بجے تک ووٹنگ کی شرح 43.27 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کشمیر وادی میں 27.33 فیصد پولنگ درج کی گئی۔ جبکہ خطے جموں میں ووٹنگ کی شرح 57.25 ریکارڈ کی گئی۔ ضلع شوپیاں میں سب سے کم 3.74 فیصد ووٹنگ درج کی گئی جبکہ ضلع بانڈی پورہ میں سب سے زیادہ 49.78 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ ادھر خطے جموں میں 1 بجے تک سب سے زیادہ ووٹنگ راجوری میں 64.54 ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ ضلع جموں میں سب سے کم 52.61 فیصد پولنگ درج کی گئی۔

جموں و کشمیر میں آج سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ضلعی ترقیاتی کونسل کے انتخابات اور پنچایت ضمنی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے ووٹنگ اختتام پزیر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق آج پانچویں مرحلے کے تحت ڈی ڈی سی کے 37 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی جن میں وادی کشمیر کے 17 حلقے اور جموں خطے کے 20 حلقے شامل ہیں۔

کشمیر خطے کے 17 ڈی ڈی سی حلقوں میں 155 امیدوار قسمت آزما رہے ہیں جن میں 30 خواتین بھی شامل ہیں۔ وہیں جموں میں 20 حلقوں کے لیے 144 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 40 خواتین بھی شامل ہیں۔

پانچویں مرحلے میں 125 سرپنچ خالی نشستیں ہیں جن میں 30 سرپنچ بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ 58 حلقوں میں مقابلہ ہوگا جن کے لیے 51 خواتین سمیت 175 امیدوار میدان میں ہیں۔

اس مرحلے کے لیے 2104 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 914 جموں ڈویژن میں اور 1190 کشمیر ڈویژن میں ہیں۔ 2104 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 1193 انتہائی حساس جبکہ 472 پولنگ مراکز حساس ہیں۔ اس کے علاوہ 58 خالی سرپنچ اور 218 خالی پنچ نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔

آٹھ مرحلوں پر محیط اس پولنگ کا سلسلہ 19 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ 22 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ ڈی ڈی سی کے انتخابات منعقد کئے جانے سے جموں و کشمیر میں تھری ٹائر پنچایتی راج سسٹم رائج ہوگا۔ وہیں یوٹی میں ڈی ڈی سی کونسلوں کو پانچ برس کی مدت کے لئے منتخب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات پارٹی بنیادوں پر ہورہے ہیں۔ اس میں 6 سیاسی جماعتوں بشمول نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، عوامی نیشنل کانفرنس، پیپلز مومنٹ، پیلز کانفرس اور سی پی آئی ایم کا مشترکہ فورم عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ، بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس سمیت اپنی پارٹی حصہ لے رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں 51.7 فیصد، دوسرے مرحلے میں 48.62 اور تیسرے مرحلے میں 50.53 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

Last Updated : Dec 10, 2020, 2:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details