ڈی ڈی سی الیکشن کے آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ میں دوپہر ایک بجے تک 40.91 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔
ڈی ڈی سی انتخابات کا آخری مرحلہ: لائیو اپڈیٹس
14:19 December 19
دوپہر ایک بجے تک پولنگ کی فیصد
14:14 December 19
ٓآخری مرحلے کی ووٹنگ اختتام پذیر
جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے آخری اور آٹھویں مرحلے کی ووٹنگ اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ مرکزی علاقے میں آج کے انتخابات پرامن رہے، کسی بھی علاقے سے تشدد کا واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔
13:41 December 19
ادھمپور میں ووٹنگ جاری
ادھمپور کے دو حلقوں رامنگر اے اور بی کے ووٹنگ جاری ہے۔ ادھمپور میں ڈی ڈی سی نشست کے لیے چھ امیدوار میدان میں ہیں۔ سخت سردی کے باوجود لوگوں کی ایک بڑی تعداد صبح سے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ اس بار ووٹرق ترقی کے لیے اپنا ووٹ دے رہے ہیں
13:19 December 19
ووٹرز کا ردعمل
ڈی ڈی سی انتخابات کے آخری اور آٹھویں مرحلے کے تحت پولنگ کا عمل جاری ہے۔ اننت ناگ کے بجبہاڑہ بلاک میں بھی آج صبح سے ہی پولنگ جوش و خروش سے جاری ہے۔ یہاں پر کل 8 امیدوار میدان میں ہیں جن میں دو خاص نوجوان چہرے بھی شامل ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ووٹرز کا کہنا ہے کہ آج تک جتنی بھی حکومتیں اقتدار میں آئی اُنہوں نے ووٹ حاصل کرنے کے لئے ہم سے کئی وعدے کئے اور جیت درج کرنے کے بعد اُنہوں نے کبھی علاقے کا رخ ہی نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم تعمیر وترقی کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ ہمیں امید ہےکہ آج تک ہمیں جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا اب ہمیں امید ہے کہ بہت جلد ہمیں ان مشکلات سے چھٹکارا مل جائے گا اور ہمارے علاقے میں ترقی کا نیا دور شروع ہو جائے گا۔
12:11 December 19
صبح گیارہ بجے تک پولنگ کی فیصد
ڈی ڈی سی الیکشن کے آخری مرحلے کے لیے جاری ووٹنگ میں صبح گیارہ بجے تک 26.07 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔
12:06 December 19
رامبن میں 11 بجے تک 36.14 فیصد پولنگ مکمل
رامبن اور بلاک راجگڑہ میں آٹھویں مرحلے کی پولنگ جاری ہے، پولنگ مراکز میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، صبح نو بجے دونوں نشستوں میں صبح 11 بجے تک دونوں نشستوں میں مجموعی طور 36.14 فیصد ووٹینگ کی درج کی گئی ہے۔
11:56 December 19
ریاسی : خواتین ووٹرز لمبی قطاروں میں
ضلع ریاسی میں اس وقت پولنگ جاری ہے، یہاں مرودوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی اپنے حق رائے دیہی کے استعمال کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑی ہیں۔ سنہ 2011 کی سینسز کے مطابق ضلع میں خواتین کی کل شرح ایک لاکھ 48 ہزار 706 ہے۔
11:47 December 19
بڈگام میں پولنگ کا عمل جاری
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے دو حلقوں بڈگام اور بی کے پورہ میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ لوگ پولنگ مراکز کا رخ کرکے اپنے ووٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔
11:40 December 19
11:20 December 19
پلوامہ میں ووٹنگ کا عمل جاری
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے دو حلقوں پانپور اور کاکا پورہ میں ووٹنگ جاری ہے۔ ضلع پلوامہ میں آج کل 8 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
ووٹنگ کے دوران سڑکوں سے گاڑیوں کی نقل و حمل متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔ پولنگ کے دوران وورٹز کی اسکرینگ کی جارہی ہے۔
11:14 December 19
سو برس کی خاتون نے ووٹ کا استعمال کیا
جموں و کشمیر کے ضلع کھٹوعہ میں 100 سالہ خاتون کملو دیوی نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔
11:01 December 19
واوورہ بلاک سے تازہ تفصیلات
شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے واوورہ بلاک میں ووٹنگ جاری ہے۔ ضلع میں ڈی ڈی سی نشست کے لیے کل 10 امیدوار میدان میں ہیں۔ پولنگ بوتھز پر راہے دہندگان قطاروں میں کھڑے اپنی بھاری کا انتظار کر رہے ہیں۔
10:51 December 19
بانڈی پورہ میں دو انتخابی نشستوں پر پولنگ جاری
ڈی ڈی سی انتخابات کے آخری مرحلے کے تحت شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں دو انتخابی نشستوں پر آج پولنگ کا عمل صبح سات بجے سے شروع ہوا ہے جو پر امن طریقے سے جاری ہے۔ بانڈی پورہ کے حاجن اے اور حاجن بی انتخابی نشستوں میں پولنگ ہورہی ہے۔
بتادیں کہ اچھی تعداد میں رائے دہندگان سامنے آرہے ہیں اور اپنے ووٹ کا استعمال کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ دونوں انتخابی نشستیں سیکیورٹی کے اعتبار سے کافی حساس ہیں لہذا سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ پولنگ کے عمل میں کوئی بھی نا امنی یا انتشار کی کوشش کو ناکام بنایا جاسکے
10:32 December 19
کولگام میں پولنگ جاری
کیمو اور کھڈونی بلاکوں میں سخت سکیورٹی کے انتظامات اور شدید سردی کے باوجود لوگ اپنے ووٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔
ووٹرز کا کہنا ہے کہ راتوں رات پولنگ مراکز کو تبدیل کیا گیا جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
10:28 December 19
صبح 09 بجے تک پولنگ کی کل شرح
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، صبح 09 بجے تک خطے میں 8.93 فیصد پولنگ مکمل ہو چکی ہے۔
10:13 December 19
ریاسی کی تازہ صورتحال
ریاسی میں اس وقت پولنگ جاری ہے، صبح 09 بجے تک 17.17 فیصد پولنگ مکمل ہوئی ہے۔ لوگ پولنگ بوتھس پر لمبی قطاروں میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔
10:01 December 19
محبوبہ مفتی کے آبائی علاقے بجبہاڑہ میں ووٹنگ جاری
جموں و کشیمر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے آبائی علاقے میں پولنگ جاری ہے۔ تاہم پولنگ مرکز میں ووٹزز کی خاص تعداد نظر نہیں آرہی ہیں اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
09:40 December 19
آخری مرحلے کے تحت عسّر میں پولنگ جاری
جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے آخری مرحلہ کے تحت حلقہ انتخاب عسّر میں سکیورٹی انتظامات کے ساتھ پولنگ کا عمل جاری ہے۔ سخت سردی کے باوجود لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل کر پولنگ مراکز پر ووٹ ڈالنے پہنچ رہے ہیں۔
عسّر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی نشست کے لئے کل سات امیدوار میدان میں ہیں۔ پولیس آفیسر کے مطابق عسّر کے 52 پولنگ مراکز میں سے تین کو انتہائی حساس جبکہ 23 پولنگ مراکز کو حساس پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے۔
09:38 December 19
کھور حلقے میں ووٹنگ
جموں ضلع کے کھور حلقے میں آٹھویں مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ کھور نشست کے لیے 12 امیدوار میدان میں ہیں۔ لوگ اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کے لیے پولنگ مراکز کا رخ کر رہے ہیں۔
09:26 December 19
بجبہاڑہ کے ویری علاقے میں ووٹنگ کا عمل جاری
بجبہاڑہ کے ویری علاقے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ اس بلاک میں کل 8 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان امیدواروں میں سابق وزیر اور پی ڈی پی کے سینیئر رہنما عبدالرحمان ویری کے بیٹے تصدق ویری بھی شامل ہیں۔ اس بلاک میں کل 224 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
جبکہ یہاں پر کل ووٹرز کی تعداد 44،499 ہے۔ ماضی کے مراحل کے مقابلے میں اس بار صبح سے ہی ووٹرز میں کافی جوش و خروش نظر آ رہا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ محض تعمیر و ترقی کی خاطر ووٹنگ عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
08:43 December 19
راجوری میں ووٹنگ جاری
جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے درہال حلقے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
08:38 December 19
بجبہاڑہ میں ووٹنگ جاری
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ حلقے میں ووٹنگ جاری ہے۔ بجبہاڑہ میں ڈی ڈی سی نشست کے لیے کل آٹھ امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
07:51 December 19
ریاسی میں پولنگ جاری
جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں آٹھویں مرحلے کے تحت ووٹنگ جاری ہے۔ لوگ اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کے لیے پولنگ مراکز کا رخ کر رہے ہیں۔
06:42 December 19
جموں و کشمیر میں آج ڈی ڈی سی انتخابات کے آٹھویں مرحلے میں 28 حلقوں میں پولنگ شروع ہوگئی ہے جن میں صوبہ کشمیر میں 13 حلقے اور جموں میں 15 حلقے شامل ہیں۔
ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات میں آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ کا عمل صبح 7 بجے سے دوپہر میں دو بجے تک ہوگا۔
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام، شوپیاں، اننت ناگ اور پلوامہ میں گزشتہ روز سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔
آٹھویں مرحلے کے لیے 168 امیدوار میدان میں ہیں، کشمیر کے 13 حلقوں میں 83 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 31 خواتین شامل ہیں۔ وہیں جموں کے 15 حلقوں میں 15 خواتین سمیت 85 امیدوار میدان میں ہیں۔