سرینگر؛ کانگرس نے آج حکمران جماعت بی جے پی اور جموں کشمیر لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار اور مقامی انتظامیہ رشوت خوری میں لت پت ہے اور جون ہی کانگرس اقتدار میں آئے گی تو موجودہ سرکار سے ہم پائے پائے کا حساب میں گے۔
سری نگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پردیش کانگرس کمیٹی کے صدر وقار رسول نے بی جے پی حکومت کے کرپشن کے تمام تفصیل کانگرس کے پاس ہے، اور جب کانگرس سرکار میں آئی گے انکی تمام فائلز کو وہ کھولیں گے اور عوام کے سامنے رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر انتظامیہ کے متعلق انکو تمام معلومات ہے کہ کہاں کہاں گھوٹالے کئے گئے ہیں اور جب کانگرس اقتدار میں آئے گی تو وہ موجودہ سرکار سے پائے پائے کا حساب لے گی۔بی جے پی اس وقت اقتدار میں ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے گھوٹالوں کی تحقیقات نہیں کریں گے لیکن کانگرس ان سے ہر گھوٹالے کا حساب لے گی۔