دنیا میں کورونا وائرس کی دوسری اور شدید ابھرتی ہوئی لہر کے پیش نظر اور جموں و کشمیر میں شدید سردیوں کے ایام کے بیچ جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم نے عام مریضوں کے لیے دو بڑے اسپتال مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جموں و کشمیر سول سوسائٹی کے چیئرمین عبدالقیوم وانی نے کہا ہے کہ ماہرین کے مشاہدات کے مطابق کووڈ 19 کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہے۔جس کے لئے اگر پیشگی اقدامات اٹھائے نہیں گئے تو جموں و کشمیر میں صورتحال خطرناک رخ اختیار کر سکتی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دیگر عام بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے علاج و معالجہ کے لئے علیحدہ اسپتالوں میں طبی سہولیات میسر رکھنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔