اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیجول لیبرس حکومت سے نالاں - کیجول لیبرس حکومت سے نالاں

آئے روز سرکاری ملازمین اپنی نوکریوں کی مستقلی کو لیکر احتجاج کرنے کے باوجود بھی ان عارضی ملازمین کے مسائل جوں کے توں ہیں۔

کیجول لیبرس حکومت سے نالاں
کیجول لیبرس حکومت سے نالاں

By

Published : Oct 16, 2020, 3:47 PM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ میں قائم اسٹیڈیم میں آج جموں اینڈ کشمیر کیجول لیبرس یونائیٹڈ فرنٹ کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

کیجول لیبرس حکومت سے نالاں

اس موقعے پر مختلف محکموں سے آئے ہوئے کیجول لیبرس نے اپنے مطالبات کو لیکر نعرہ بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کئی سال سے اس محکمے میں کام کر رہے ہیں لیکن آج تک ان کے مسائل جوں کے توں ہیں۔

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے محکمہ میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، لیکن آج تک اُن کی ملازمت کو مستقل نہیں کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں قلیل تنخواہیں واگزار کی جاتی ہیں جس سے اُن کا گزارہ نہیں ہو پاتا، کبھی کبھار حالات ایسے بھی بن جاتے ہیں کہ اُن کے اہل خانہ فاکہ کشی کرنے کے لئے مجبور ہو جاتے ہیں۔

اس موقعے پر احتجاجی مظاہرین نے مینیمم ویجز ایکٹ کو لاگو کرنے کا مطالبہ کیا۔

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ محکمہ میں کچھ ایسے شخص بھی کام کر رہے ہیں جن کی عمر کی حد گذر چکی ہے لیکن آج تک وہ اسی آس میں ہیں کہ کب انہیں مستقل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کئی سال سے اس محکمے میں کام کر رہے کیجول لیبرس کا لسٹ گزشتہ برس تو تیار کیا گیا تاہم اس کے بارے میں بھی آج تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی اس بارے میں انہیں کوئی جانکاری فراہم کی گئی۔

مظاہرین مطالبہ کررہے ہیں کہ مینیمم ویجز ایکٹ لاگو کیا جائے اور جن کیجول لیبرس کی اجرتیں رکی ہوئی ہیں، ان کو فی الفور واگزار کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کیجول لیبرس اس محکمے میں دن رات ایک کر کے اپنا پسینہ بہاتے ہیں تاہم سرکار نے انہیں نظر انداز کیا ہے۔

احتجاجیوں نے گونر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اُن کی نوکریوں کو جلد از جلد مستقل کیا جائے تاکہ یہ اپنا اور اپنے اہل خانہ کو دو وقت کی روٹی مہیا کر پائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details