جموں و کشمیر اور لداخ میں درجہ حرارت میں نمایاں بہتری کے بعد لوگوں کو شدید سردی سے کچھ راحت ملی ہے۔ دونوں مرکزی علاقوں میں پیر کی صبح ہلکی دھوپ نکل آئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں مزید چھ یا سات دن تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہونا کا بھی امکان ہے۔'
وادی کشمیر کے رہائشیوں کا خیال ہے کہ امسال موسم بہار کی آمد کی توقع سے کہیں زیادہ پہلے ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سرینگر میں پیر کی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بتادیں کہ قبل ازیں سرینگر میں رواں سیزن کے دوران 14 جنوری کو سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا اور سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔