اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرحوم میجر پی پُرشوتھم اور پانچ بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین - پانچ بہادر سپاہیوں

اے بھارت بھوشن بابو نے اپنے پیغام میں کہا کہ "ہم بہادروں کے بہادر کارناموں پر ہمیشہ فخر کرتے رہیں گے "۔

بہادر سپاہیوں کو زبردست خراج تحسین
بہادر سپاہیوں کو زبردست خراج تحسین

By

Published : Nov 3, 2020, 2:51 PM IST

سری نگر بادامی باغ کنٹونمنٹ میں آج ایک پُر شکوہ تقریب میں تعلقات عامہ دفتر کے تمام افسران نے آنجہانی میجر پی پُرشوتھم اور پانچ بہادر سپاہیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

میجر پی پُرشوتھم ، جو اپنے پانچ ساتھیوں کے ساتھ مل کر تعلقات عامہ کے افسر (دفاع) کے عہدے پر تعینات تھے۔ 3 نومبر 1999 کی شام ان کے دفتر پر فدائین حملہ ہوا تھا۔ جس کے دوران ان کی ہلاکت ہوئی تھی۔ ان جانباز سیاپیوں نے میڈیا اہلکاروں کی جان بچانے کی کوشش میں اپنی جان قربان کردی۔

مسٹر اے بھارت بھوشن بابو، اے ڈی جی (ایم اینڈ سی) ڈیٹ آف پبلک ریلیشنس، ایم او ڈی نے، بہادر سپاہیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں اعلی قربانیاں دیں۔

مسٹر بابو نے اپنے پیغام میں کہا کہ "ہم بہادروں کے بہادر کارناموں پر ہمیشہ فخر کرتے رہیں گے "۔

اس موقع پر کرنل راجیش کالیا، پی آر او (ڈیف) سرینگر کی جانب سے اے ڈی جی (ایم اینڈ سی) کی جانب سے اور یونٹ کے تمام شعبوں نے تعلقات عامہ کے دفتر، سری نگر میں ان کی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کیا اور عقیدت کی چادر چڑھائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details