اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: تقریباً دو درجن سرکاری اسکولوں میں دسویں جماعت کا رزلٹ صفر - محکمہ اسکول ایجوکیشن

سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع کے میں دو درجن سے زائد سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم دسویں جماعت کا کوئی بھی طالب علم امتحان میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

تقریباً دو درجن سرکاری اسکولوں میں دسویں جماعت کا رزلٹ صفر
تقریباً دو درجن سرکاری اسکولوں میں دسویں جماعت کا رزلٹ صفر

By

Published : Feb 28, 2021, 1:20 PM IST

حکومت اور محکمہ اسکول ایجوکیشن کے تمام دعوؤں کے باوجود بھی سرکاری اسکولوں کی کارکردگی میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے جس کی تازہ مثال اس وقت دیکھنے کو ملی جب دسویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج سامنے آئے۔

سرینگر کے قریب 6 سرکاری اسکولوں کا رزلٹ صفر رہا جبکہ بارہمولہ ضلع میں 6، اننت ناگ میں 4، کپواڑہ میں ایک اور ضلع بانڈی پورہ میں 2 سرکاری اسکولوں میں بھی اس مرتبہ دسویں جماعت کا کوئی بھی طالب علم پاس نہیں ہو پایا ہے۔

سرینگر اور دیگر اضلاع میں قائم مذکورہ سرکاری اسکولوں سے کل 580 طلبا دسویں جماعت کے سالانہ امتحان میں شامل ہوئے تھے جس میں قلیل تعداد میں ہی طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔

دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ سرینگر میں جن سرکاری اسکولوں میں صفر نتائج برآمد ہوئے۔ ان میں سرینگر کا گورنمنٹ بائز ہائی اسکول رنگ ٹینگ نواکدل، گورنمنٹ بائز ہائی اسکول نرورہ، گورنمنٹ بائز ہائی اسکول کے جی محلہ اور گورنمنٹ بائز ہائی اسکول کلاش پورہ کا نام قابل ذکر ہیں۔

واضح رہے جن 17طلبہ و طالبات نے مشترکہ طور پر سو فیصد نمبرات یعنی 500 میں 500 حاصل کئے ہیں ان میں بھی سرکاری اسکول کا ایک بھی طالب علم شامل نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details